افغانستان سے نیٹو نے فوجی انخلا شروع کردیا

امریکی صدر جو بئیڈن کی طرف سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد نیٹو نے افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بئیڈن کی طرف سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے اعلان کے بعد نیٹو نے افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو اتحادیوں نے رواں ماہ کے وسط میں افغانستان سے انخلا کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اب غیر ملکی فوجیوں کی واپس اپنے ملکوں کو روانگی کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیٹو حکام نے افغانستان سے ریزولوٹ سپورٹ مشن فورسز کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کے مکمل انخلا کے عمل کو چند مہینوں میں مکمل کرلیں گے تاہم انہوں نے فوجی دستوں کی تعداد اور واپسی کی ٹائم لائن کے بارے میں تفصیل دینے سے انکار کردیا۔ نیٹو فوج کے ایک افسر نے کہا کہ اگر طالبان نے فوجی انخلا کے دوران کوئی حملہ کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News Code 1906323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =