ایران کی خلیج فارس میں دشمن کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر قریبی نظر

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تنگسیری نےخلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور سپاہ کی خلیج فارس میں دشمن کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر قریبی نظر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی فوج اور سپاہ کی خلیج فارس میں دشمن کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر قریبی نظر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج خلیج فارس میں داخل ہونے والی ہر کشتی کو اپنی پہچان کروانا پڑتی ہے۔  خلیج فارس کے حساس اور اہم خطے میں ایران کی موجودگی صرف عسکری اور فوجی حد تک نہیں بلکہ ایران اس خطے میں سیاسی، اقتصادی اور حتی ثقافتی لحاظ سے بھی موجود ہے۔ ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ خلیج فارس ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی رشد و فروغ کے سلسلے میں ایک اہم انجن کی حیثیت رکھتا ہے اورخلیج فارس مختلف ممالک کے درمیان ایک اہم اقتصادی شاہراہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کی اہمیت کے پیش نظر بعض غیر علاقائی طاقتیں بھی خطے میں غیر قانونی طور موجود ہیں لیکن آج ایران خلیج فارس میں داخل ہونے والی ہر کشتی اور دشمن کی ہر نقل و حرکت پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

News Code 1906322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =