مقبوضہ فلسطین میں پل گرنے اور  بھگدڑ مچنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک

مقبوضہ فلسطین میں رقص کے دوران ایک پل گرنے اور بھگدڑ مچنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین  میں رقص کے دوران ایک پل گرنے اور بھگدڑ مچنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق الجلیل کے شمال مغربی علاقہ جبل جرمق میں ایک مذہبی تقریب میں  یہ حادثہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں 150 سے زائد اففاد زخمی ہوگئے جنھیں علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔

اس واقعہ میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غاصب صہیونی حکام کے مطابق بھگدڑ مچنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

News Code 1906321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =