ایران کا سعودی عرب کے لب و لہجہ میں تبدیلی کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے ولیعہد کے لب و لہجہ میں حالیہ تبدیلی کا استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے بارے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے لب و لہجہ میں حالیہ تبدیلی کا استقبال کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حالیہ بیان کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں امن و ثبات کے سلسلے میں تعمیری اور مثبت نظریات کی حمایت کرتا ہے ۔ سعودی عرب اور ایران دو بڑے اسلامی ممالک ہیں جو اپنے اختلافات کو فراموش کرکے باہمی تعلقات کے نئےمرحلے میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے خلیج فارس میں امن و ثبات کے سلسلے میں علاقائی ممالک کو مذاکرات کے سلسلے میں اچھی تجاویز  پیش کی ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے لب و لہجہ میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے کا خواہاں ہے۔

News Code 1906320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =