مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کی کابینہ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کی منظوری دیدی ہے۔ سری لنکا کی کابینہ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے یا چہرہ مکمل ڈھانپنے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے تاہم پابندی کے اطلاق سے پہلے پارلیمنٹ سے منظوری لی جائےگی جہاں حکومت کی اکثریت ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے نے پابندی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزری قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکا نے ملک بھر میں ہزار سے زائد اسلامی اسکولوں کو بند کرنے اور خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا کی کابینہ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کی منظوری دیدی ہے۔
News Code 1906318
آپ کا تبصرہ