پاکستانی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا

پاکستانی وزير اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزير اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر سمیت سفارتی عملے کو پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سفیر و سفارتی عملے کو ہٹانے کا فیصلہ کئی ماہ سے جاری شکایات پر کیا۔

News Code 1906312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =