افغان صدر کی طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو اقتدار میں شراکت داری کی پیشکش کردی۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ کوئی شخص جنگ اور تشدد کے ذریعے لوگوں پر اپنی خواہش مسلط نہیں کرسکتا، یہی وقت ہے طالبان جنگ چھوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ پاور شیئرنگ کے لیےجمہوری عمل میں آئیں، افغانستان کو ایک بار پھر سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

ادھر امریکہ اور نیٹو اتحادی ممالک نے افغانستان سے مزید فوجیں نکالنا شروع کردیں۔ افغانستان میں امریکی و بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کابل میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ غیر ملکی فوجیں روانگی کے لیے تیار ہیں اور یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہےنیٹو نے یکم مئی سے افغانستان سے فوج نکالنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ نے افغانستان سے مکمل انخلا کے لیے 11 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

News Code 1906303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =