مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں بغداد پہنچنے پر شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کے مقام پر اپنے حضور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے خطے میں دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے جابرانہ اور ظآلمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے میرے شہید میجر جنرل سلیمانی سے قریبی اور دوستانہ تعلقات تھے ۔ شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں بغداد پہنچنے پر شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کے مقام پر اپنے حضور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے خطے میں دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
News Code 1906295
آپ کا تبصرہ