پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 201  افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث آج 201 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث آج 201 افراد ہلاک  ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔ پاکستان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔

کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ80 ہزار 356 ، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596، اسلام آباد میں 74 ہزار 131، بلوچستان میں 21 ہزار 945 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 207 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 201 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 704,494 ہوگئی ہے۔

News Code 1906288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =