پاکستان میں اے اور او لیول کے امتحانات چھے ماہ کے لیے ملتوی

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اےاوراو لیول کے امتحانات چھے ماہ کے لیے ملتوی کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اےاوراو لیول کے امتحانات چھے ماہ کے لیے ملتوی کردیئے ہیں۔  این سی او سی کے ہنگامی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرنے والے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اوردیگر صوبائی وزرا نے کورونا کی صورت حال اور کیمبرج امتحانات سمیت ملک بھر میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات پر تبادلہ خیال کیا۔  وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کیمبرج  کے امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی میں کورونا کے کیسز مزید بڑھ سکتے ہیں، مشکل وقت میں کوئی بھی فیصلہ آسان نہیں ہوتا، کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ملک بھر کے امتحانی بورڈزکے امتحانات بھی 15 جون کے بعد ہی ہوں گے جب کہ مئی کے آخر میں شروع ہونے والے نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات کو مزید ملتوی کردیا گیا ہے۔

انہوں نے  بتایا کہ ملتوی شدہ اےاوراولیول کےامتحانات اکتوبرمیں ہونگے، تاہم مئی کےتیسرےہفتےمیں حالات کادوبارہ جائزہ لیں گے۔

News Code 1906286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =