نائیجریا میں اغوا کاروں نے مزید دو مغوی طلباء کو ہلاک کردیا

نائیجریا میں اغوا کاروں نے مغوی طلبا میں سے مزید 2 کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور لاشیں میدان میں پھینک دیں۔اس طرح اغوا کاروں نے اب تک 5 طلباء کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  نائیجریا میں اغوا کاروں نے مغوی طلبا میں سے مزید 2 کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور لاشیں میدان میں پھینک دیں۔اس طرح اغوا کاروں نے اب تک 5 طلباء کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے قبل شمالی نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر 20 طلبا اور 3 تدریسی عملے کو اغوا کرلیا تھا، تاوان نہ ملنے پر پہلے 3 طلبا کو قتل کرکے پھینک دیا تھا اور اب مزید دو طلبا کو گولیاں مار کر لاشیں میدان میں پھینک دیں۔

20 طلبا میں اب تک 5 طلبا کو قتل کیا جا چکا ہے۔ طلبا کے والدین اور سماجی کارکنان کی جانب سے اغواکاروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جب کہ کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ نائیجیریا کی حکومتی ترجمان کہنا ہے کہ اغوا کاروں سے مذاکرات کا عمل جاری ہے تاہم اس میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ حکومت اغواکاروں کے ناجائز مطالبات نہیں مانے گی۔

News Code 1906284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =