پاکستان کے سابق چیئرمین سینیٹ کا صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے پاکستان کے صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے پاکستان کے صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر صدر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں ایگزیکٹو کی بدنیتی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف یہ ریفرنس اپنی جماعت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو متناز ع بنانے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا، صدر عارف علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

News Code 1906283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =