مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران نے سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ بات انھوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
پاکستانی وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی( بلیدہ )کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملےگا۔
آپ کا تبصرہ