بھارت میں کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سےخطاب میں کہا کہ  کورونا کی لہر نے طوفان کی صورت اختیار کرلی ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے اور ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرکے ہی ہم اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں اور یہ سب اتحاد اور اتفاق کے بغیر ممکن نہیں۔

بھارت میں کورونا کی اس ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور ایسے وقت میں مودی کی منظر عام سے غائب ہونے اور ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم مودی ریڈیو پیغام ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ 

بھارت میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن گیس کی قلت سے طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

News Code 1906271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =