ایران کو انیمیشن فلموں کی ساخت کے سلسلے میں  عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے

سنیما انیمیشن " بنیامین " کے پروڈیوسر مصطفی حسن آبادی کا کہنا ہے کہ ایران کو انیمیشن کی ساخت کے سلسلے میں عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں سنیما انیمیشن " بنیامین "  کے پروڈیوسر مصطفی حسن آبادی کا کہنا ہے کہ ایران کو انیمیشن اور متحرک فلموں کی ساخت کے سلسلے میں  عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انھوں نے تنزانیا فیسٹیول میں انیمیشن فلم بنیامین کی کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں فلم بنیامین کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی  اور اس فلم نے عالمی سطح پر بھی اپنا سکہ جمالیا ہے۔ مصطفی حسن آبادی نے کہا کہ انیمیشن فلموں پر مبنی کوو ٹو فیسٹیول 2021 ء تانزانیا کے دارالحکومت دارالسلام میں منعقد ہوا ۔اور اس فیسٹیول میں فلم بنیامین نے 2 بہترین جوائز حاصل کئے۔  

مصطفی حسن آبادی نے کہا کہ انمیشن فلم بنیامین دوسرے بین الاقوامی فیسٹیولز میں بھی شرکت کے لئے آمادہ ہے اور اس سلسلے میں نائجیریا اور جمائیکا میں ہونے والے فسیٹیولز میں بھر پور انداز میں شرکت کی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ ہم متحرک فلموں کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظآہرہ کرسکتے ہیں کیونکہ ہنر ایران کو وراثت میں ملا ہے۔

News Code 1906268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =