امیر قطر کی ایران کے ساتھ گہرے اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے امیر سے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ قطر کے امیر نے اس ملاقات میں  ایران کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ قطر کی سرکاری ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ ظریف نے ایران کے صدر حسن روحانی کا شفاہی پیغام بھی پیش کیا ہے۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ 4 عرب ممالک کی طرف سے قطر کے محاصرے کے دوران ایران نے قطر کی بھر پور حمایت کی تھی اور اسے 4 عرب ممالک سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے گزند سے محفوظ رکھا تھا ۔

News Code 1906264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =