پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک  جبکہ حالات کنٹرول میں ہیں

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے مگر ابھی افراتفری نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے مگر ابھی افراتفری نہیں ہے۔  پاکستان میں اب تک 17 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، فوری طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ اور طویل مدت میں 10 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن حکومت کا ہدف ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 17 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، حکومت کا ہدف ہے کہ فوری طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے، طویل مدت میں حکومت 10 کروڑ پاکستانیوں کو ویکسی نیشن کرے گی، ویکسی نیشن میں محض اس کی خریداری نہیں بلکہ دیگر ڈھانچے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے، بھارت میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ویکسین کی برآمد روک دی ہے، اس وقت صرف چین اور روس سے کورونا ویکسین دستیاب ہیں، پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک ہے مگر ابھی افراتفری نہیں ہے۔ ادھر پاکستانی حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مختلف شہروں میں فوج طلب کرلی ہے۔

News Code 1906262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha