ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی  اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور قطر کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان تجارتی ، اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون  جاری ہے اور ایران قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقہ میں امن و سلامتی کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں مشکل شرائط میں قطر کے ساتھ  ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تعاون جاری ہے ایران ایک اہم اور برادر اسلامی ملک ہے اور قطر کو ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات پر فخر ہے۔

News Code 1906259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =