پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریزجیت لی

ہرارے میں آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہرارے میں آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔ ہرارے میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے 164 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا گیا اور اوپنر ویسلے نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے مارومانی نے بھی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے دوران ایک موقع پر زمبابوے کی ٹیم کھیل پر حاوی دکھائی دی تاہم حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4کھلاڑیوں کو پولین بھیج دیا جس کی بدولت زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح  پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریزجیت لی۔

News Code 1906258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =