اسپین میں 22 افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا کرنے والا شخص گرفتار

اسپین کے ایک جزیرے میں 22 افراد کو جان بوجھ کر کورونا وائرس سے بیمار کرنے پر ایک 40 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے ایک جزیرے میں 22 افراد کو جان بوجھ کر کورونا وائرس سے بیمار کرنے پر ایک 40 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔  اطلاعات  کے مطابق اسپین کے جزیرے مایورکا میں 40 سالہ شخص کو کورونا کی علامتیں اور 102 بخار تھا لیکن اس کے باوجود وہ نہ صرف دفتر جاتا رہا بلکہ جیم کا ناغہ بھی نہیں کیا۔

مذکورہ شخص نے کورونا ایس اوپیز کی بھی پاسداری نہیں کی اور ماسک نیچے کرکے معمولات زندگی ادا کرتا رہا جس کے باعث آفس کے 5 کولیگز اور جیم کے 3 ساتھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

اسی شخص کے اہل خانہ اور فیملی فرینڈرز میں سے بھی 14 دیگر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور یہ 22 افراد اس شخص سے ملتے رہے تھے جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1906257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =