پاکستان میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستانی وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے فوج کی خدمات لی جائیں، وہ فوج جس نے ہمیشہ سیلاب،زلزلے اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کی خدمت کی اورساتھ کھڑی رہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وزارت داخلہ نے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پاک فوج سے مدد لے سکیں گی، تاہم نوٹیفکیشن میں فی الحال سندھ شامل نہیں ہے۔

News Code 1906254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =