عراق میں اسپتال میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 82 تک پہنچ گئی

عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد  کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ بغداد  میں ایک اسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 82 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے، اسپتال میں آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔

حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔

News Code 1906252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =