کورونا وائرس کے خاتمہ کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ہندوستان میں کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمہ کے سلسلے میں عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس میںم بتلا تمام مریضوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس مشترکہ انسانی المیہ ہے۔ ایران اس موقع پر ہندوستان کے ساتھ ہمدردی کا اظءار کرتا ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ظریف نے کہا کہ اس عالمی وبا کے خاتمہ کے لئے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

News Code 1906251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =