ایران کا فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور مظالم متوقف کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور مظالم کومتوقف کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم اور مظالم کومتوقف کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں  ، عرب لیگ اور مسلم ممالک کو فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرنی چاہیے اور انھیں متوقف کرانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ فلسطین کا تعلق فلسطینی عوام سے ہے اسرائیلی کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد قانونی اور حق بجانب ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

News Code 1906249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =