ملائیشیا کی ملکہ کی توہین کرنے پر اداکار کو گرفتار کرلیا گیا

ملائیشیا کی پولیس نے انسٹاگرام پر ملکہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھنے کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کی پولیس نے انسٹاگرام پر ملکہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھنے کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے ایک پوسٹ کی جس میں ایک اداکار نے نامناسب کمنٹ کیا۔ پولیس نے ملک کی دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو گرفتار کرلیا۔ اداکار نے میوزک پورٹل اسپوٹی فائی کے گانوں کی ایک پلے لسٹ بھی اپ لوڈ کی تھی اور جن گیتوں میں حسد کے الفاظ شامل تھے ان کے ساتھ ملکہ کی تصویر لگائی تھی۔

اداکار پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فالوورز کو جواب دیا کہ کیا ملکہحاسد ہیں۔ اس جواب پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ اس شور کے بعد ملکہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب یہ بحال کیا گیا تو اس پر کمنٹ موجود نہیں تھا۔

News Code 1906246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =