مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکام کے مطابق سعودی باشندوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ سعودی اقامہ رکھنےوالوں کو بھی واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ گاگا نے یورپی یونین ممالک اور سوئٹزر لینڈ پر عارضی سفری پابندیاں لگا دی ہیں۔ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان آنے سے عارضی طور پر روک دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک سے فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
News Code 1906236
آپ کا تبصرہ