بھارت کی چار ریاستوں مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ

بھارت کی چار ریاستوں مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ بھارت کی چار ریاستوں مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید بگڑنے لگی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 66 ہزار 836 کیسز اور 773 اموات رپورٹ ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 24 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 348 اموات ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آکسیجن ایکسپریس ٹرین جھاڑکھنڈ سے 30 ہزار لیٹر آکسیجن لیکر یوپی پہنچ گئی۔

مودی سرکار کی جانب سے کنبھ میلے سے واپس آنے والوں کے لیے 14روزہ قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔

News Code 1906235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =