امریکہ میں ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے دوبارہ استعمال کی منظوری

امریکہ میں کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے دوبارہ استعمال کی منظوری دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے دوبارہ استعمال کی منظوری دے دی گئی۔ خون میں پھٹکیاں بننے کے کچھ کیسز کے بعد ویکسین جانسن اینڈ جانسن کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی۔

اب ریگولیٹرز کے مطابق امریکہ میں دوبارہ اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کے بعد متاثر ہونے والی تمام خواتین ہیں۔ متاثرہ خواتین کی عمریں 18 سے 48 سال کے درمیان ہیں۔   امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی 68 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

News Code 1906234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =