مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت سے بیلجیئم پہنچنے والے 20 طالبعلموں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔ اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے لیوون اور آلسٹ کے علاقوں میں ایک نرسنگ کورس میں شرکت کیلئے بھارتی طلباء کا ایک گروپ جب بیلجئیم پہنچا تو یہاں ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا۔ جس میں گروپ میں شامل تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ نہ صرف مثبت آیا بلکہ یہ کورونا وائرس کی ایک نئی شکل تھی جسے ماہرین نے انڈین ویریئنٹ کا نام دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بیلجیئم کے وزیر برائے سیاسی پناہ نے کورونا کے حوالے سے فیصلے کرنے والی سرکاری مشاورتی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی کورس یا انٹرن شپ میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ پر عارضی طور پر پابندی عائد کردے۔

بھارت سے بیلجیئم پہنچنے والے 20 طالبعلموں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا۔
News Code 1906233
آپ کا تبصرہ