فرانس میں عرب شہری نے خاتون پولیس افسر کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عرب شہری نے خاتون پولیس افسر کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عرب شہری نے خاتون پولیس افسر کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا ۔ چاقو حملہ پیرس کے جنوبی ٹاؤن رامبویلیٹ کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

عرب ذرائع کے مطابق  تیونس سے تعلق رکھنے والے شہری نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر خاتون پولیس آفیسر پر چاقو سے حملہ کیا، خاتون پولیس آفیسر چاقو کے متعدد وار لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس اسٹیشن میں موجود دیگر اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، جبکہ زخمی خاتون پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

News Code 1906229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =