کینیڈا نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں

کینیڈا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش  نظر مختلف ممالک دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں، گزشتہ روز عمان نے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کے  بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان اور بھارت دونوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی عارضی طور پر 30 دن کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا۔

News Code 1906228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =