مقبوضہ بیت المقدس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں، فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں، فلسطینیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 50 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

فلسطينی ہلال احمر نے جمعرات اور جمعہ کی درميانی شب ہونے والی جھڑپوں میں 105زخميوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ رات شہر کے قدیم حصے میں مارچ کرنے والے یہودیوں نے نعرے لگاکر فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا جس کے بعد پولیس سے جھڑپیں شروع ہوئیں۔ رمضان کے آغاز ہی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکز ميں اسرائيلی پوليس نے رکاوٹيں کھڑی کررکھی ہيں اور يوميہ بنيادوں پر يہوديوں اور مسلمانوں کے مابين جھڑپيں جاری ہيں۔

News Code 1906224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =