پاکستانی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات اور ایرانی وزارتِ خارجہ کےاعلی حکام نے انہیں الوداع کیا۔

شاہ محمودقریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اپنے ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پربات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News Code 1906223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =