ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات نئے مرحلے میں داخل

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران اور پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران اور پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں تجارتی مراکز کا قیام اس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے حکام نے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر چلنے کے عزم کی تجدید کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت (ص)  کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے ناموس رسالت(ص)  کے سلسلے میں پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھر پور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرحسن روحانی، وزیرخارجہ جواد ظریف اور پارلیمان کے اسپیکر سے دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام  کے روضہ مبارک پر بھی حاضری دی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے دورہ تہران کو کامیاب دورہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان اسلامو فوبیا  اور ناموس رسالت کے تحفظ کے سلسلے میں متحد اورایک پیج پر ہیں۔

News Code 1906218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =