روسی فوج کی یوکرائن کی سرحد پر فوجی مشقیں اختتام پذير

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس کی یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذير ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روس کی یوکرائن کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذير ہوگئی ہیں۔

روسی وزیر دفاع کے مطابق تمام فوجی دستوں کو یکم مئی تک اپنے اپنے اڈوں تک واپس پہچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

روسی ذرائع کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا ہدف پورا ہوگیا ہے اور فوجی دستوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔  روس کی وزارت دفاع کے مطابق ان فوجی مشقوں میں 60  جہاز، دس ہزار فوجی دستے، تقریبا 200 ہوائی جہاز اور 12سو فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ کہ گزشتہ ماہ روس نے ہزاروں فوجی دستوں اور بھاری ہتھیاروں کو مشرقی یوکرائن کی سرحد پر پہنچا دیا تھا، جس سے عالمی سطح پر یہ تاثر گیا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرائن پر یلغار کی تیاری کر رہا ہے۔

News Code 1906217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =