مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی بزدلی کی علامت ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرینا ہوٹل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے سے متاثرہ افراد اور پاکستانی حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں پاکستنای حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی بزدلی کی علامت ہے۔
News Code 1906216
آپ کا تبصرہ