عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

عمان نے کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان نے کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

تمام ایئرلائنز آپریٹر کو خصوصی مراسلہ جاری کرد یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے مسافروں کی عمان آنے پابندی عائد کی گئی جو 24 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔ ادھر پاکستان کی قومی ایئرلائن کی مسقط جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

News Code 1906215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =