افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں میں 5 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبوں پروان اور غور میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے  حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبوں پروان اور غور میں طالبان دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے غور اور پروان میں طالبان کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہے۔ پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں جب کہ پروان میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔ طالبان کے حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ، طالبان حملوں کے بعد فرار ہوگئے۔

News Code 1906212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =