بھارت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 3 لاکھ 15 ہزارسے زیادہ نئے کیسزسامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکے دوران ایک دن میں 3 لاکھ 15 ہزارسے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکے دوران ایک دن میں 3 لاکھ 15 ہزارسے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کیسزمیں بدتریج اضافے کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شہروں کے اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے جب کہ اسپتال پوری طرح بھرچکے ہیں۔

ادھر بھارت میں کورونا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظردلی ہائی کورٹ نے حکومت کوآکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا، بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

News Code 1906210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =