پاکستان میں مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے  میں 12 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر خير پور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر خير پور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے  میں 12 افراد ہلاک  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں مسافر وین پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔

پولیس حکام  کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں، زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1906209

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =