کوئٹہ میں بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 2 سرکاری افسروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے 4 افراد  ہلاک  اور 2 سرکاری افسروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جن میں سرکاری افسر بھی شامل ہیں. دھماکہ شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے بعد  پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چینی سفیر بھی ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے، تاہم دھماکے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔

News Code 1906206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =