پاکستانی ٹیم زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دے

ہرارے میں پاکستان ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہرارے میں پاکستان ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔  ہرارے اسپورٹس کلب ہرارے میں کھیلے جارہے اس میچ میں زمبابوے کے کپتان شان ولیمز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ شان ولیمز کے لیے بہترین ثابت ہوا اور اس نے مہمان ٹیم کو صرف 149 رنز پر ہی محدود کردیا۔ 

قومی ٹیم کی طرف سے ایک مرتبہ پھر وکٹ کیپر محمد رضوان مردِ بحران ثابت ہوئے اور پوری اننگز میں سب سے زیادہ 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

ان کے علاوہ دانش عزیز کے 15 اور فخر زمان کے 13 رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ 

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 149 رنز بنائے۔ 

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

زمبابوے کے بلے بازوں نے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔

News Code 1906203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =