جنرل محمد علی حق بین کا پارس اسپتال میں انتقال ہوگیا

شام کے شہر نبل و زہرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے والے جنرل محمد علی حق بین کا تہران کے پارس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر نبل و زہرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے والے جنرل محمد علی حق بین کا تہران کے پارس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم جنرل محمد علی حق بین شہید میجر جنرل  قاسم سلیمانی کے ہمرزم اور خاص معتمد تھے۔ جنرل حق بین صوبہ گیلان کے لشکر 16 قدس کے کمانڈر رہے ، وہ شام اور عراق میں اسلامی مزاحمت کے اہم کمانڈروں میں شامل تھے ۔ انھوں نے شام کے شہر نبل و زہرا کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے اور اس علاقہ کے مظلوم عوام کی مدد کے سلسلے میں اہم خدمات انجام دیں ، شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے شام کے شہر نبل و زہرا کی آزادی کے بعد مرحوم جنرل حق بین کے ہاتھوں کو چوما تھا۔ مرحوم حق بین کا آج پارس اسپتال میں انتقال ہوگیا اور وہ اپنے ساتھی شہیدوں کے قافلہ سے ملحق ہوگئے۔

News Code 1906185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =