بحرین کا اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازحکام کے مطابق گلف ایئر 3 جون سے تل ابیب کیلئے براہ راست ہفتہ وار2  پروازیں چلائےگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کرکے اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیےتھے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1906182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha