کشمیر میں بھارتی فوج  کی فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام  کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اسی دوران اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔

News Code 1906181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =