برطانوی وزیر اعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو آئندہ ہفتے بھارت کے سرکاری دورے پر پہنچنا تھا لیکن بھارت میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز ہونے پر اب یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

بھارت اور برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اپنا آئندہ ہفتے کے بھارت کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔

دورے کی منسوخی کے بعد دونوں وزرائے اعظم ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور اس سال کے آخر میں ملاقات کریں گے۔

News Code 1906177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =