ایرانی وزیر خارجہ کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات/ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے انڈونیشیا کے صدر جوکوویدودوسے ملاقات اور گفتگو میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں انڈونیشیا کے ساتھ تمام شعبوں مين تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے سکیورٹی کونسل میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں انڈونیشیا کے مؤقف کی بھی قدردانی کی۔ اس ملاقات میں انڈونیشیا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم  ملک ہے اور دونوں ممالک کی ظرفیتوں سے اقتصادی اور تجارتی شعبوں ميں بھر پور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

News Code 1906176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =