البانیہ میں چاقو بردار شخص کا مسجد میں نمازیوں پر حملہ

البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں چاقو بردار شخص نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی مسلم اکثریتی ملک البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں چاقو بردار شخص نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تیرانا میں نماز ظہر کے وقت 34 سالہ چاقو بردار شخص مسجد میں داخل ہوا اور بلا اشتعال نمازیوں پر چاقو کے مسلسل وار کئے۔

پولیس نے 34 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت روڈلف نکولی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے تاحال حملے کی وجہ نہیں بتائی جب کہ اب تک پولیس ملزم کے مذہب اور خاندان کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر پائی ہے۔

ریسکیو ادارے نے پانچوں زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ البانیہ میں 80 فیصد مسلمان ہیں اور معمولی تعداد میں عیسائی شہریوں کی ہے ۔

News Code 1906175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =