نئی دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کااعلان  کیاہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں شام6 سے صبح 6بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 50 افراد کی گنجائش کےساتھ شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1906171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =