پیرس میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / 4 افراد ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات  کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ روبن ڈر آر-400 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

ریسکیو اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران جہاز کا ملبہ ایک کھیت سے مل گیا، زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1906168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =